۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا تہوار آج تمام ادیان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمیں مل جل کر رہنا چاہئے اور  ایک دوسروں کے مقدسات اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنی چائیے تمام عالم اسلام مسیح برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کینبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس وقت اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی دین میں انسانیت کا احترام ملتا ہے وہ مکتب اہل بیت علیہ السلام ہے۔ قرآن شناسی اور دین شناسی کا ذریعہ صرف اور صرف دین الہی مبین ہے، کردار سازی اور محاسبہ کرنا قرب الہی کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا تہوار آج تمام ادیان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمیں مل جل کر رہنا چاہئے اور  ایک دوسروں کے مقدسات اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنی چائیے تمام عالم اسلام مسیح برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے دنیا کے حالات اقتصادی حوالے سے کمزور تر کمزور ہو رہے ہے عالمی اداروں کو عالمی حالات کی  بہتری کے لیے پالیسیاں مرتب کرنا چاہیے۔

امام جمعہ کینبرا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں لگانے والی قوتیں اس وقت خود پابندیوں کی زد میں ہیں اور جنہوں نے  پابندیوں کے باوجود اللہ کی حاکمیت پر ایمان رکھا آج سرفراز و  سر بلند ہیں۔ تمام  ادیان و مکاتب و مسالک کی عوام حالات کی بہتری کے لیے اپنے اپنے ادیان و مکاتب و مسالک  کے ساتھ جڑے رہیں اور تفریق ڈالنے والوں کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .